Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 9 ماہ میں کتنے ارب کمائے ؟

اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہے، سی ای او
شائع 05 اپريل 2024 12:08pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ادارے نے نو ماہ میں 66 ارب روپے کما لیے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر آمدنی 80 ارب سے زائد ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمے کے پاس دس روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کیلئے پندرہ لاکھ لیٹر ڈیزل خریدا گیا.

سی ای او عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرینوں کی سو فیصد بکنگ مکمل ہے، ریلوے پر اعتماد پر مسافروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے عید کی اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مسافروں کی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے نے 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی پانچ روز قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی تھی، اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔

Pakistan Railways

pakistan economy

INCOME TAX TARGETS