Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
شائع 05 اپريل 2024 11:59am
فوٹو۔۔ روئٹرز / فائل
فوٹو۔۔ روئٹرز / فائل

پنجاب حکومت نے وفاق کی طرز پر عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔

ہفتہ میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔

سیکشن آفسر ویلفیر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

eid holidays

Eid ul Fitr

ramadan 2024