کوہاٹی چپل خریدنے کے لیے دور دراز علاقوں سے لوگ پہنچنے لگے
خوبصورت پائیدار کوہاٹی چپل کو ملک بھر میں مضبوطی کے اعتیبار سے خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ اسے خریدنے کے لیے لوگ دور دور سے کوہاٹ پہنچتے ہیں۔ مگر خرید اور فروخت کے لئے گاہک اور دکاندار دونوں پریشان دیکھائی دیتے ہیں ۔
کوہاٹ میں بھی عید کی تیاریوں کے حوالے سے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے شہری دیگر خریداری کے ساتھ کوہاٹی چپل کی خریداری کے لئے بھی دور دراز علاقوں سے کوہاٹ آمڈ آئے۔
چپل بنانے والے تاجروں کا کہنا ہے کوہاٹی چپل کو تیار کرنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کی قیمت عام چپل سے کہیں زیادہ ہوتی ہے ۔
گاہکوں کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کی چپل کا مضبوطی اور پائیداری کے اعتیبار سے کوئی ثانی نہیں مگر اس مہنگائی کے دور میں اس کا خریدنا اب مشکل ہو گیا ہے ۔
گاہکوں کا کہنا ہے کہ اس بار شاید پرانی چپلوں کیساتھ ہی عید منانی ہوگی۔
کوہاٹی چپل کی مقبولیت ملک بھر میں عام ہے مگر اس مہنگائی کے بڑھتی مہنگائی کیوجہ سے کوہاٹی چپل خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔
Comments are closed on this story.