Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن خان اور یشفین اجمل کے نعتیہ انداز پر تنقید

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت الفاظ کا استعمال
شائع 05 اپريل 2024 10:13am

رمضان ٹرانسمیشن زوروشور سے جاری ہیں۔اور ہمیں مختلف چینل سے یہ نشریات براہ راست دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ٹرانسمیشن پی ٹی وی سے دکھائی جا رہی ہے،جس کی میز بانی کے فرائض احسن خان اور رابعہ انعم سرانجام دے رہے ہیں۔

احسن خان اس سے قبل بھی رمضان ٹرانسمیشن کر چکے ہیں اور بطور میزبان یہ جانتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو کیسے انوالو رکھنا ہے۔

اس سال کی ٹرانسمیشن میں احسن خان کی نعت خواں یشفین اجمل شیخ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ شو میں احسن اور یشفین دونوں تو کوجا من کوجا کلام پڑھ رہے ہیں اور اس کو پڑھنے کا ان کا انداز سامعین کو پسند نہیں آرہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نعت پڑھنے کے اس انداز پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہےکئی صارف نے تو انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے۔

ایک صارف نے کمنٹس کیا کہ کیسے یہ لوگ حضور پاکﷺ کا نام ناچتے ہوئے لے رہے ہیں،اللہ معاف کرے اور ہدایت دے۔

Ramzan Transmission

lifestyle