چیتے کے ساتھ گلگت کی لڑکی کی تصویر سے متعلق اہم انکشاف
گلگت بلتستان کی ایک لڑکی اور چیتے کے بچے کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے وہ جعلی نکلی۔ یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ لڑکی کا نام گل مینا ہے جو گلگت بلتستان کے علاقے شمشال میں مدان کی رہنے والی ہے۔ بتایا گیا کہ اُس نے چیتے کے بچے کو پالا تھا جو اب بڑا ہوچکا ہے اور پہاڑوں پر رہتا ہے اور کبھی کبھی گل مینا سے ملنے آتا ہے۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ٹول مِڈ جرنی کے ذریعے بنائی گئی۔ فیس بک سے پہلے یہ تصویر 24 مارچ کو انسٹا گرام ’ببرک‘ نامی اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا تھا۔ انسٹا گرام کی پوسٹ پر تبصروں میں کسی نے پوچھا کہ تصویر کیسے لی گئی تو بتادیا گیا کہ مِڈجرنی کی مدد سے لی گئی۔ مصنوعی ذہانت والی کمپنی اینوڈیا کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
چھان بین سے یہ بھی معلوم ہوا کہ گلگت بلتستان میں مدان کے نام سے کوئی انتظامی تحصیل یا ڈویژن نہیں۔
Comments are closed on this story.