Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدین میں بھائی کے مبینہ تشدد سے جاں بحق بہن کو خاموشی سے دفنانے کا انکشاف

خاتون کی قبر کشائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، پولیس
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:03am
علامتی تصویر۔۔۔فائل
علامتی تصویر۔۔۔فائل

ضلع بدین کے نواحی علاقے لنواری شریف کی رہائشی تین بچوں کی ماں 34 سالہ انا انڑ زوجہ غلام مصطفیٰ انڑ کو اپنے بھائی کی طرف سے سات ماہ قید میں رکھ کر بدترین تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خاتون نے حیدرآباد کے اسپتال میں دم توڑ دیا ہے، تشدد کے بعد کی وڈیوز اور خاتون کا دیا گیا بیان سوشل ميڈيا پر وائرل ہوگیا ہے، لاش کو خاموشی سے دفنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

بدین کے علاقے لنواری شریف کی رہائشی انا انڑ کی موت سے پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انا انڑ کی حالت تشویشناک لگ رہی تھی۔ بیان میں انا نے کہا کہ دادو کا رہائشی خادم انڑ اسے 7 ماہ تک جسمانی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور تشدد بھی کرتا رہا جس کے بعد خادم انڑ اسے حیدرآباد میں راستے پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بھائی کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی انا کو علاقہ مکین نےاسپتال پہنچایا اور وہ وہیں پر دم توڑ گئی۔

یہ بھی انکشاف ہوا کہ انا کو اس کے آبائی قبرستان لنواری شریف میں رات کے اندھیرے میں اس کا شوہر غلام مصطفی انڑ 24 مارچ کو خاموشی کے ساتھ دفنا گیا تھا۔

تمام تر واقعہ کا انکشاف گزشتہ رات اس وقت ہوا جب تدفین کے وقت موجود ایک علاقہ مکین نے تدفین ہوتے ہوئے دیکھی اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تدفین کی بات منظر عام پر لے آیا۔

ایس ایس پی بدین نے کہا ہے کہ واقعے کا علم سوشل میڈیا سے ہوا ہے جبکہ خاتون حیدرآباد میں جاں بحق ہوئی، قبر کشائی کے لیے عدالت سے رجوع کرکے تفتیش شروع کی جائے گی۔

Sindh Police

Torture

Child Abuse

Women