Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی کی اپنی زندگی کی روشنی کے ساتھ عمرے کی سعادت

مدینہ منورہ سے بیٹی کے ساتھ دل کو چھو لینے والی تصاویر اور ویڈیو مداحوں سے شیئر کی
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2024 10:04am

دنیائے کرکٹ میں شاہد آفریدی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اور مشہور کرکٹر ہیں،جو اپنی شاندار بیٹنگ اور دائیں ہاتھ کی لیگ اسپین باولنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔

آفریدی اپنی تیز ہٹنگ کے لیے بھی مشہورہیں،جس نے کئی میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہد آفریدی بہت سے بین الاقوامی لیگز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

وہ کئی سال تک پی ایس ایل کی ٹیموں کا بھی حصہ رہے ہیں۔

آج کل وہ ایک نجی چینل پر بطور تجزیہ کار شرکت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سے محبت سے ہر کوئی واقف ہے۔اور وہ انہیں اپنی زندگی کامحور قرار دیتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں شاہد آفریدی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے۔

مدینہ منورہ سے انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیواور کچھ تصاویر شیئر کیں۔شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی پیاری بیٹی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے ہیں۔

دل کو چھو لینے والی ان تصاویر میں وہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی لکھاکہ،”اپنی زندگی کی روشنی کے ساتھ عمرے کے لیے جاتے ہوئے میرا چھوٹا بچہ۔بیٹیوں کے ساتھ والدین کے لیے دعائیں۔کیونکہ وہ اللہ کی نعمتیں ہیں۔ہمارے دین میں انکی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور انکی اچھی پرورش،خدمت کے سب سے اچھے کاموں میں سے ایک ہے۔اللہ تمام خواتین کو اپنی حفاطت میں رکھے۔آمین“

Shahid Afridi

lifestyle

pakstani cricketers