82 سے زائد مختلف اقسام کی جعلی ادویات کی تیاری کا انکشاف
کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی زندگیوں سےکھیلنےوالےگینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی کارروائی کراچی کے علاقے ایریا میں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھرمیں جعلی ادویات کی تیاری،پیکنگ اورسیمپل تیار کر رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا مزید بتانا تھا کہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں،آلات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ 82 سےزیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی ادویات شامل ہیں، جن میں زیادہ تر ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس سمیت دیگرامراض میں استعمال کی جارہی تھیں۔
FIA
drugs
UNREGISTERED MEDICINES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.