Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران اشرف اور سابق اہلیہ بیٹے کی سالگرہ میں ایک ساتھ

عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوئی تھی
شائع 04 اپريل 2024 06:29pm

طلاق کے بعد اداکار و میزبان عمران اشرف اور ان کی سابق اہلیہ ماڈل کرن اشفاق نے پہلی بار ایک ساتھ بیٹے روحان کی سالگرہ منائی تو سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئے۔

عمران اشرف اور سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ کی تھیم ماررول کے سُپر ہیرو ”ہلک“ سے متاثر ہوکر رکھی تھی جو غالباً بیٹے کا پسندیدہ سپر ہیرو ہے ۔

سالگرہ کا اہتمام کرنے والی ایونٹ کمپنی نے انسٹاگرام پر جب تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ویڈیوز میں عمران اشرف اور ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق کو خوشی سے بیٹے کی سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران اشرف اور سابق اہلیہ کے بیٹے کو مداحوں کی جانب سے ڈھیروں دعائیں بھی دی گئیں۔ زیادہ تر مداحوں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے روحان کی لمبی عمر اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریبا ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔ عمران اشرف نے جولائی 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روحان کی پیدائش ہوئی تھی۔

طلاق کے بعد پہلی بار دونوں بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر یکجاں نظر آئے ہیں۔

Lollywood

host

Pakistani Actors