Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونیا حسین کا بھری محفل میں بلاؤز کا ہالٹر لیس ٹوٹنے کا انکشاف

کیمروں کے بیچ سونیا نے کیسے مسئلے کا حل نکالا
شائع 04 اپريل 2024 06:17pm

معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ان کے بلاؤز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا، جس کے باعث انہیں کافی شرمندگی کا سمانا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران بتایا کہ کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈز شو کے دوران ان کی ساڑھی کے بلاؤز کا کرسٹل ہالٹر لیس ٹوٹ گیا تھا، جس پر انہیں بہت پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت وہ نہ صرف دعائیں پڑھنے لگیں بلکہ انہیں اپنا ملک پاکستان بھی یاد آنے لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایوارڈز شو میں نعمان اعجاز کے ہمراہ بیٹھی تھیں کہ انہیں کسی اور اداکارہ نے آواز دی اور انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کے بلاؤؕز کا ہالٹر لیس ٹوٹ گیا اور وہ ایک دم پریشان ہوگئیں۔

سونیا کے مطابق عین اسی وقت شو کے میزبان علی رحمٰن اور یاسر حسین نے ان سے فرمائش کردی کہ وہ کوئی گانا سنائیں، جس پر وہ مزید پریشان ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی میزبان ان کے پاس آئے تو تمام کیمروں نے ان پر فوکس کرلیا جب کہ میزبان بار بار انہیں کہتے رہے کہ اب اٹھ بھی جائیں اور گانا سنائیں۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں، پھر انہیں اچانک خیال آیا اور انہوں نے اپنی ساڑھی کا پلو گرد لپیٹ لیا اور پھر یاسر حسین اور علی رحمٰن کے ساتھ مل کر سب کو دل دل پاکستان گانا سنایا۔

Sonia Hussain

Blouse halter lace