Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیرمعمولی حمایت، آزاد کشمیر میں بجلی منصوبوں کی فنڈنگ کرے گا

سعودی عرب آزاد جموں و کمشیر کے 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس میں فنڈنگ سے متعلق دلچسپی ظاہر کی
شائع 04 اپريل 2024 04:43pm

سعودی عرب کی جانب سے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم قدم اٹھا لیا ہے، جس کے تحت خلیجی ریاست آزاد جموں و کمشیر کے 2 ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی فنڈنگ کرے گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کی جانب سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، وفد کی صدارت سی ای او سلطان بن عبدالرحمان المرشد کر رہے تھے جنہوں نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔

وفد نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور شاؤنٹر اور جاگران 4 ہائیڈر پاور پراجیکٹس کی فنڈنگ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

دونوں پراجیکٹس سے نیشنل گرڈ میں 70 میگا واٹ کا اضافہ دیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شاؤنٹر ہائیڈرو پراجیکٹ 66 ملین ڈؑالرز کی لاگت سے نیشنل گرڈ کو 48 میگاواٹس بجلی فراہم کرے گا، جکہ جاگران 4 ہائیڈرو پراجیکٹ 41 ملین ڈالرز کی لاگت سے 22 میگا واٹس بجلی فراہم کرے گا۔

پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ڈیویلپمنٹ کی جانب سے حال ہی میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چنیت کی گئی تھی جس میں ایجنریج، صحت، ایجوکیشن اور انفراسکٹرچکر کے مختلف پراجیکٹس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

پاکستان اکانامک افئیرز ڈویژن سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کہتے ہیں کہ ہمارے اور سعودی فنڈ برائے ڈیویلمپنٹ کے درمیان پہلے ہی فریم ورک معاہدے ہو چکا تھا۔

تاہم اب مستقبل کے متعدد پرایکٹس پر بات چیت کی گئی، جس میں سعودی فنڈ کی جانب دے دلچسپی دکھائی گئی ہے۔

چین کے بعد سعودی عرب دوسرا ملک ہے جو کہ باقاعدہ آزاد کشمیر میں پاکستان کے ساتھ پراجیکٹس پر کام کرنے جا رہا ہے۔

چین کی جانب سے داسو، بھاشا ڈیم پر کام جاری ہے، اس حوالے سے چینی اینجینئیرز اور شہریوں کی جانب سے پراجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کو بھارت متنازع علاقہ قرار دیتا ہے اور عالمی برادری کو یہاں پاکستان کے ساتھ تعاون یا سرمایہ کاری سے روکتا ہے۔

سعودی عرب کی دلچسپی کے بعد بھارتی موقف کو خلیجی ریاستوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

azad kashmir

Saudi Arabia

Saudi Fund for Development