Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ایران میں قید پاکستانیوں کی رہائی، وزیر قانون اور ایرانی وفد کی اہم ملاقات

ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان کی تحویل میں 60 ایرانی قیدی ہیں
شائع 04 اپريل 2024 04:38pm

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ایران کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے اور رہائی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی جسٹس منسٹر برائے انسانی حقوق عسکرجلالیان نے کی۔

ایرانی وفد نے بتایا کہ اس وقت ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان کی تحویل میں 60 ایرانی قیدی ہیں۔

واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک کتنے افغان باشندے پاکستان سے بھیجے گئے

ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے اقدامات کیے جائیں۔

اس کے علاوہ جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کی جانب سے اُن کے عزیزوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پہلے مرحلے میں ہیومینیٹیرین گراؤنڈز پر قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز دی گئی جس کا وزیر قانون نے کھلے دل سے خیر مقدم کیا۔.

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کسی قانونی جرم میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں۔

Azam Nazeer Tarar

Iranian Delegation

Pakistani imprisoned in Iran