Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریہ رائے کی دبئی میں کروڑوں کی جائیداد نکل آئی

تامل فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے اداکارہ نے 10 کروڑ روپے وصول کیے
شائع 04 اپريل 2024 04:12pm

ویسے تو بھارتی اداکار ان دنوں عرب ممالک میں خوب نظر آ رہے ہیں، تاہم اب اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق خبر آئے ہے، جس میں ان دبئی میں ان کے عالیشان گھر کی مالکن ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اگرچہ بچن فیملی کی بہو کی بدولت بھی جانی جاتی ہیں تاہم ان کی ایک وجہ شہرت ان کی خوبصورت اور دلکشی ہے، جس کے باعث انہوں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ان کی جائیداد سے متعلق بھی دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابقہ مس ورلڈ دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالکن ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے دبئی میں جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک عالیشان گھر کی مالکن ہیں، اس گھر کی قیمت تقریبا بھارتی 15 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایشوریا کی نیٹ ورتھ 776 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

سی این بی سی ٹی وی 18 کے مطابق اداکارہ ایک کمرشل کے ایک دن کا 6 سے 7 کروڑ بھارتی روپے چارج کرتی ہیں۔

جبکہ اداکارہ نے نیوٹریشن ہیلتھ کمپنی ’پوسیبل‘ میں سال 2021 میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی۔جبکہ ایک اسٹارٹ اپ ’امبی‘ میں بھی 1 کروڑ کی انویسٹمنٹ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ روپے لیتی ہیں، تامل فلم میں جلوہ گر ہونے کے اداکارہ نے 10 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

واضح رہے بھارتی اداکارہ ان دنوں بچن فیملی کی تقاریب میں غیر حاضر دکھائی دے رہی ہیں، حال ہی میں شوئیتہ بچن کی سالگرہ کی تقریب میں بھی ایشوریا رائے غیر حاضر تھیں۔

جبکہ بھارتی میڈیا پر ان کی اور شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان دوریوں سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

bachchan family

jumeirah gulf