Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے کوئی شواہد نہیں، ذاتی معالج

چار ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا، شوکت خانم سے وابستہ ڈاکٹر کی گفتگو
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 05:49pm
ڈاکٹر عاصم یوسف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹر عاصم یوسف صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

عمران خان اور بشریٰ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور اس وقت ایسے کوئی شواہد نہیں کہ انہیں زہر دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ زہر دینے کے حوالے سے کوئی ٹیسٹ نہیں کرا رہے لیکن بہتر ہو گا چیک کیا جائے کہ کوئی سنگین مسئلہ تو نہیں۔

انہوں نے کہاکہ چارڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم نےبنی گالہ جاکربشری بی بی کاچیک اپ کیا، بشری بی بی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، اس وقت کوئی ایسا ثبوت نہیں کہ انہیں زہر دیا گیا یا نہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ دوماہ قبل کھانےکےبعد بشری بی بی کی طبعیت خراب ہوئی، کھانا کھانے میں مشکل ہو رہی تھی، تمام کیفیات ٹھیک ہوگئی مگروزن کا معاملہ ابھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہاکہ بشری بی بی کے معدے میں اب بھی جلن ہے،منہ میں دانے نہیں ہیں، دو ماہ قبل کی طبیعت کھانےکےبعدہی ہوئی تھی کھانےمیں کیاتھایہ نہیں معلوم۔

ڈاکٹر عاصم نے کہاکہ بشری بی بی 100 فیصد ٹھیک نہیں ہے، ان کے کچھ بلڈ ٹیسٹ کی درخواست کی ہے، بشری بی بی کی انڈواسکوپی کی بھی درخواست کی ہے، رپورٹ کی روشنی میں ہم انہیں ادویات دینگے۔

ڈاکٹر عاصم شوکت خانم اسپتال سے بھی وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو سلوپزائزنگ کی جا رہی ہے جس سے ان کی زبان اور جلد پر نشانات پڑ گئے ہیں۔

ایک ماہ قبل بھی پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کو دوان قید زہریلا کھانا دیا گیا ہے۔

bushra bibi

food poisoning