Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں پتنگ کی ڈور سے بچانے والا تار کی قیمت بڑھا دی گئی

ڈیڑھ سو کا تار ساڑھے پانچ سو تک میں بیچا جارہا ہے، مفت تقسیم کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ
شائع 04 اپريل 2024 02:25pm

لاہور میں پتنگ کی ڈور سے بچاؤ کے لیے موٹر سائیکل پر لگایا جانے والا حفاظتی تار بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی۔ سو سے ڈیڑھ سو روپے والا تار پانچ سے ساڑھے پانچ سو روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں نے کوئی چیز نہیں چھوڑی۔ پتنگ کی ڈور سے بچنے کے لیے استعمال کیا جانے والا تار بھی اب عام آدمی کی جیب پر بوجھ بنتا جارہا ہے۔

حکومت کی طرف سے پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن کے بعد ابتدا میں پولیس، ٹریفک اور ضلعی حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں میں حفاظتی تار مفت تقسیم کیے گئے۔

اب دکان داروں نے پتنگ کی ڈور سے بچانے والے تار کو بھی منافع خوری کا ذریعہ بنالیا ہے۔ اس تار کی قیمت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔

لاہور میں موٹر سائیکل سوار جان بچانے کے لیے حفاظؓتی تار ہر صورت خریدنے پر مجبور ہیں۔ بہت سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تار مفت تقسیم کیا جانا چاہیے۔

شہریوں نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی قاتل ڈور سے سے بچنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی تار لگانا شروع کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے سدباب کے لیے معاشرے کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

price hike

PATANG WIRE

LAHORE CITIZENS

FREE DISTRIBUTION SUGGESTED