Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ

گزشتہ روز بھی سونے کی قمیت میں فی تولہ 1800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا
شائع 04 اپريل 2024 02:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے بعد ایک بار پھر قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت 1886روپے اضافے 2 لاکھ 6 ہزار 704 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر اضافے سے 2311 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز 10گرام سونا 1543 روپے اور فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔ جبکہ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھی، فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے کی سطح پر آگئیو اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 187750 روپے ہو گئی تھی۔

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024