Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تابش ہاشمی کی اہلیہ نے کراچی میں ڈاکوؤں کو کیسے ’ماموں‘ بنایا، ویڈیو

تابش ہاشمی اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کے پروگرام میں شریک تھے
شائع 04 اپريل 2024 01:52pm
تصویر بذریعہ: ندا یاسر پروگرام
تصویر بذریعہ: ندا یاسر پروگرام

کراچی میں ان دنوں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں جس طرح سر اٹھا رہی ہیں، اس سے عام شہری ہی نہیں بلکہ معروف شخصیات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

معروف میزبان تابش ہاشمی اور ان کی اہلیہ کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے، جس میں تابش اپنی اہلیہ کے ساتھ پیش آئے ڈکیت کے واقعے کا ذکر کر رہے ہیں۔

ندا یاسر کے پروگرام میں واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے تابش نے بتایا کہ ڈاکو آئے اور اہلیہ اور ہماری بہت گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں۔

واقعے کی منظر کشی کرتے ہوئے تابش نے بتایا کہ ہماری بہن پرس سے کچھ نکال رہی تھیں، ڈاکو نے فورا اسلحہ نکالا، جس پر اہلیہ نے فورا کار کا دورازہ بند کر دیا ہے۔

ساتھ ہی اہلیہ نے لقمہ دیتے ہوئے تابش سے کہا کہ پاپا دیکھ رہے ہیں! لیکن تابش نہ رکے اور کہنے لگے کہ اہلیہ بے بجائے دروازہ کھولا، گاڑی کا ہارن بجانا شروع کر دیا، جس پر ڈکیت موقع سے فرار ہو گئے۔

جس پر بہن نے تابش کی اہلیہ سے کہا کہ کیا ہوا؟ تو اہلیہ نے کہا کیا ہوا؟ تو اہلیہ نے کہا کہ کچھ نہیں!

ساتھ ہی تابش نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کمانڈو قرار دے دیا۔ جب کہ اس واقعے کو سُن کر ندا سمیت تابش کی اہلیہ خوب ہنستے دکھائی دیے۔

social media

Wife

Nida Yasir

Karachi Street Crimes

Tabish Hashmi