Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ووٹ کی خاطر بھارتی امیدوار گٹر میں کود گیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاسی مہم پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران
شائع 04 اپريل 2024 01:22pm

بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں جہاں کئی دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، وہیں ایک ایسے امیدوار نے سب کو حیران کیا ہے جو ووٹ کی خاطر گٹر میں کود گیا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گوالیر شہر کے کاؤنسلر اور بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما دویندرا سنگھ راٹھور نے الیکشن مہم میں ووٹ مانگنے کے لیے مین ہول کی صفائی شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ مجھے اس کام کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔

رہنما کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہر انتظامیہ کے پاؤن پکڑ لیے مگر علاقے میں سیورج کے مسائل کا حل نہیں ںکالا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ اب مجبور ہو کر ہمیں خود مین ہول کی صفائی کرنا پڑ رہی ہے۔

جبکہ درویندرا راٹھور نے کنٹریکٹر اور میونسپل کارپوریشن افسران پر غیر ذمہ دارانہ عمل اور ناقص کارکردگی کا الزام عائد کیا، جبکہ انہوں نے دعویٰ بھی کیا کہ موجودہ پری الیکشن پابندیوں نے انہیں گٹر میں اترنے پر مجبور کیا ہے۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جہاں صارفین دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

india

BJP

Lok Sabha

indian elections