Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوال سعید کے انکشافات پر شعیب ملک کیلئے ثنا جاوید کا بیان سامنے آگیا

اداکارہ کا اپنے شوہر کے لیے پہلا معنی خیز جملہ
شائع 04 اپريل 2024 01:46pm

مشہور اداکارہ اور ماڈل ثناجاوید جوکہ شعیب ملک سے شادی کے بعد مسلسل خبروں میں ان ہیں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب ملک کی ایک پوسٹ شیر کی ہے۔ یہ پوسٹ انہوں نے نوال سعید کے انکشافات کے بعد کی اس لیے پوسٹ کو معنی خیز انداز میں لیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ”Hey Hero“

تصویر میں شعیب ملک ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ پوسٹ نوال سعید کے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات ملنے کے انکشافات کے بعد کی گئی۔

مشہور اور خوبرو اداکارہ نوال سعید گذشتہ سال کرکٹرز کی جانب سے انہیں ملنے والے میسجز کا بیان دینے پر خاصی ان رہی تھیں۔

اب حال ہی میں نوال سعید نے گرین انٹرٹینمنٹ کے رمضان شو میں شرکت کی،جس کی میزبانی اعجاز اسلم اور نادیہ خان کر رہے ہیں۔

شو میں نوال سعید کے ماضی میں کیے جانے والے انکشاف کے تناظرمیں انہیں کرکٹرز کی جانب سے براہ راست پیغامات ملنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور پوچھا گیا کہ کیاانہیں کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے نوال سعید کا کہنا تھا کہ ”آپ کے منہ سے کبھی کبھی سچ نکل جائے تو لوگوں کو لگتا ہیے کہ کسی وجہ سے کیا ہے۔ وہ میں نے ایک شو میں بول دیا تھا،بس میرے منہ سے نکل گیا تھا لیکن وہ بات جھوٹ نہیں تھی۔“

واضح رہے کہ شعیب ملک اورثنا جاوید نے 20جنوری 2024 کو سوشل میڈیا اکاونٹس پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔

ان دونوں کی یہ دوسری شادی ہے،جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Shoaib Malik

lifestyle

showbiz celebrities