Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیخلاف مظاہرین کا سپر ہائی وے پر احتجاج

مذاکرات کے بعد سپر ہاٸی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
شائع 04 اپريل 2024 12:18pm

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے سُپرہائی وے بلاک کردیا تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد سپر ہاٸی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی، صبح کے وقت سوزوکی میں سوار شہری سے لوٹ مار ہوئی، شہری کے مطابق ملزمان دو لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری قرض کی رقم ادا کرنے سبزی منڈی جارہا تھا، پولیس حکام کچھ دیر میں احتجاج کے مقام پر پہنچ رہے ہیں، مظاہرین سے مذاکرات کیے جائیں گے۔

شہر قائد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف سپر ہائی وے پر احتجاج جاری ہے، احتجاج تاجروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹریکس بند کردیے، سڑک بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

متاثرین اور پولیس کے درمیان کٸی گھنٹے مذاکرات کے بعد سپر ہاٸی وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

karachi

protest

super high way