Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ذوالفقار بھٹو کی 45 ویں برسی آج، قتل پاکستان کیخلاف سازش تھی، صدر زرداری

رمضان المبارک کے پیش نظر سادگی سے تقریبات ہوں گی
شائع 04 اپريل 2024 11:37am

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ رمضان المبارک کے احترام میں جلسے کے بجائے ملک بھر میں سادگی سے تقریبات ہوں گی۔

ملک کو پہلا متفقہ آئین دینے والے سابق وزیراعظم کو 4 اپریل 1979 کی صبح پھانسی دی گئی تھی۔

45 برس بعد حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدارتی ریفرنس کے جواب میں قرار دیا کہ بھٹو کے مقدمے میں قانون اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور انہیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں ملا۔

صدرمملکت آصف زرداری نے برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹوشہیداپنےوطن اورعوام سےعشق کرتےتھے، انہوں نے کودنیاکےباوقارممالک کی صف میں شامل کیا، عوام کوفخر سےسراٹھاکرجینےکاڈھنگ سکھایا۔

صدر زرداری نے کہاکہ قائد عوام اپنےملک کوایٹمی طاقت بنانےکی جستجو کررہےتھے، ان کا عدالتی قتل در اصل پاکستان کی آزادی، خود مختاری اور خودداری کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔

zulfiqar ali bhutto