Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

رمضان اسپیشل: آج کی افطاری چکن پیٹا پاکٹ سے کریں

چکن پیٹا پاکٹ ایک آسان اور فورا تیار ہونے والی ریسیپی ہے۔
شائع 04 اپريل 2024 12:08pm
کےفوڈز
کےفوڈز

اگر آپ رمضان میں افطاری میں ایک ہی طرح کے روایتی کھانے کھا کھا کر بیزار ہو گئے ہیں، تو آج کی چکن پیٹا پاکٹ ریسیپی کو ضرور آزمائیں ،جو بچوں بڑوں سب کو پسند آئے گی۔

اجزاء

بون لیس چکن، ایک پاو کیوب کی ہوئی۔ نمک،حسب ذائقہ۔ پسی ہوئی کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ۔ پسا ہوا گرم مصالحہ،آدھا چائے کا چمچ۔ تیل،ایک کھانے کا چمچ۔ پیٹابریڈ،حسب ضرورت۔ٹماٹر،دوعدد۔ سلاد کے پتے،حسب ضرورت۔ کھیرا،ایک عدد۔مایونیز،دو کھانے کے چمچ۔ ٹماٹو کیچپ،دو کھانے کے چمچ۔ مسٹرڈ پیسٹ،ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب

چکن میں کالی مرچ،ایک چمچ لیموں کا رس،نمک،پسا ہوا گرم مصالحہ ملا کر دو گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں۔

ایک پتیلی میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں،جب تک کہ پانی خشک نہ ہو جائے۔

جب پانی خشک ہوجائے تو چکن کو چولہے پر سے اتار لیں۔

ایک پیالے میں سلاد کے پتےدھو کر رکھ دیں۔ ٹماٹر،کھیرےکو کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔

ایک الگ پیالے میں ایک چمچ لیموں کا رس،کالی مرچ،نمک اور مسٹرڈ پیسٹ اور تیل ملا کر رکھ دیں۔

ایک پیٹا بریڈ میں پہلے مایونیز کی ایک تہہ لگائیں۔

پھر کیچپ کی ایک تہہ لگادیں۔

اب اس کے اوپر تھوڑی سی چکن ڈال کر پھیلا دیں۔

اس کے اوپر سلاد ڈالدیں۔

مزیدار چکن پیٹا پاکٹ افطاری میں بے حد مزہ دے گی۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan recepi