Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے باتھ روم میں دفن کردیا

اکثر ناچاقی رہتی تھی، بیوی کے بھاگ جانے کا ڈراما رچایا، پولیس نے ملزم کے بھائیوں کو گرفتار کرلیا
شائع 04 اپريل 2024 09:59am

مردان میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شخص نے بیوی کو قتل کرکے گھر کے زیرِتعمیر باتھ روم میں دفن کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ مردان کے تھانہ صدر کی حدود میں رونما ہوا۔ قاتل شوہر نے سُسرال فون کرکے بیوی کے گھر سے بھاگ جانے کا ڈراما رچایا۔

سُسر کی رپورٹ پر پولیس نے پانچ دن بعد گھر کے زیرِتعمیر باتھ روم سے لاش برآمد کرلی۔ لاش کے برآمد کیے جانے سے پہلے شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی۔ دونوں کی تین سالہ بیٹی ہے۔ مقتولہ سوات کی رہائشی تھی۔ گھر میں اکثر ناچاقی رہتی تھی۔

Mardan

WIFE KILLED

BURIED IN BATHROOM