Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس گھنٹے سے زائد معطل، 2 ارب صارفین متاثر

کئی علاقوں میں انسٹاگرام صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا
شائع 04 اپريل 2024 01:38am
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

میٹا کی ملکیت معروف سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کی سروسز بدھ کو پوری دنیا میں متاثر ہوئیں جس کے نتیجے میں واٹس ایپ کے 2 ارب صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری کا سامنا شروع ہوا اور بعد بھی کالنگ سروس بھی متاثر ہوئی۔ رات ایک بجے تک واٹس ایپ کی تمام سروسز بحال ہوگئی تھیں۔

واٹس ایپ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ 100 فیصد بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائٹ دی ورج کے مطابق کئی صارفین connecting پرپھنس کر رہ گئے، بعض صارفین پیغام بھیج سکتے تھے لیکن دوسری جانب وصول نہیں ہوتا تھا۔

واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے دوران میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

معروف ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ میں ہزاروں صارفین میں انسٹاگرام کی سروس معطل ہونے کی شکایت کی۔

واٹس ایپ کی سروس میں تعطل کا واقعہ میٹا کی ملکیت فیس بک اور انسٹاگرام میں ایک بڑی عالمی خرابی کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آیا ہے۔

WhatsApp

social media