خطوط کی ٹائمنگ اہم ہے، ہوسکتا ہے کوئی ملک دشمن صورتحال کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہو، حسن رضا پاشا
سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے پر سابق چئیرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا کا کہنا ہے کہ ’آپ دیکھیں اس کی ٹائمنگ کیا ہے‘۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رضا پاشا نے کہا کہ جب سپریم کورٹ آف پاکستان 184/3 کی کاگنیزنز (شنوائی/سماعت) لینے کا آرڈر کیا تو اس کے بعد یہ خطوط ملنے شروع ہوئے’۔
رخنہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، صدر زرداری کی آرمی چیف سے گفتگو
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ یا تو ایسی بھی اٹیمپٹ ہوسکتی ہے کہ کسی ایڈونچر کرنے والے نے یہ کام کیا ہو، صرف اس لیے کہ عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ کو مزید آمنے سامنے لایا جائے یا شکوک شبہات بڑھائے جائیں، یا پھر کوئی ایسا ملک دشمن جو اس نازک صورت حال سے فائدہ اٹھانا ہے‘۔
سائفر کیس کی سماعت پر دوسرے روز بھی خطوط کے سائے، پولیس افسران طلب
حسن رضا پاشا نے کہا کہ ’ان عناصر کو بھی ضرور دیکھنا چاہئیے اور جو اس معاملے میں انکوائری کر رہے ہیں ان کو یہ سارے پیرامیٹرز دیکھنے پڑیں گے‘۔
Comments are closed on this story.