Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی بشریٰ بی بی کے معائنے کیلئے اپنے ڈاکٹرز بھیجنے کی درخواست

صوبائی وزیر صحت نے خط میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب مثبت جواب دے گی۔
شائع 03 اپريل 2024 08:43pm

وزیر صحت خیبرپختونخواسید قاسم علی شاہ نے بشریٰ بی بی کے صحت کے حوالے سے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا۔ بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا دیا۔

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے خط میں لکھا کہ بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے میڈیا پر خبر یں گردش کررہی، بشری بی بی کو زہریلی خوراک سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔

خط کے متن میں صوبائی وزیر صحت نے لکھا کہ بشری بی بی کو زہریلی خوراک کی تصدیق یا تردید اور خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کے پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی درخواست کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے خط میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب مثبت جواب دے گی۔

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا تھا۔

federal government

bushra bibi

medical report