Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ماں کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

ملزمان اجرتی قاتل ہیں اور خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سپاری کے طور پر لی تھی، ایس ایس پی
شائع 03 اپريل 2024 05:15pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں کارروائی کرکے گھر میں فائرنگ کرکے ماں کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمان اجرتی قاتل ہیں اور خیبر پختونخوا سے 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سپاری کے طور پر لی تھی۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق گرفتار ملزمان رقیب، نصیب، زرگل اور نازمین اجرتی قاتل ہیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے ماں جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی تھے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عدیل چانڈیو کا کہنا تھا کہ گلشن معمار میں ڈکیتی مزاحمت پر ہونے والے امجد نامی شہری کے قتل کو ذاتی دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، اسٹریٹ کرائم کے کیسز میں پیش رفت سے متعلق سوالات پر کوئی قابل ذکر کارکردگی سامنے نہ آسکی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عدیل چانڈیو نے بتایا تمام شہر میں ڈکیتی مزاحمت کے کیسز پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

firing

karachi

Karachi Firing

pirabad