Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا
شائع 03 اپريل 2024 04:51pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔

جس کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 04 پیسے پر آگیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

karachi

us dollar

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

Open Market

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE

DECREASE IN DOLLAR VALUE