Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل: آج کی افطاری قیمہ بھرے آلو کے کباب سے کریں

یہ لذیذ کباب ایک نیا ذائقہ دیں گے
شائع 03 اپريل 2024 03:40pm

چکن آلو ،آلو کے کبابوں کے بعد اب قیمہ بھرے کباب سے افطاری کا لطف اٹھائیں

اجزاء

قیمہ،ایک پاو۔بھناہوا لہسن ،آدھا کپ۔پسا پوا گرم مصالحہ،ایک کھانے کا چمچ۔پسی ہوئی لال مرچ،ایک کھانے کا چمچ ۔لہسن ادرک پیسٹ، ایک چائے کا چمچ ۔نمک،حسب ذائقہ۔گھی،حسب ضرورت۔پیاز،آدھاپاو کٹی ہوئی۔ادرک،ایک چھوٹا ٹکڑا۔ہرا دھنیا ہرا پودینہ ،ایک کپ۔ہری مرچ،دوعددباریک کٹی ہوئی۔آلو،چارعدد،ابلے ہوئے،پسے ہوئے۔

ترکیب

ایک پتیلی میں گھی گرم کرکے پیاز کے لچھے ڈال کر سرخ کرلیں اور براون ہونے پر نکال لیں ۔

اب اسی گھی میں قیمہ کو ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ بھون لیں ۔پھرنمک،اور پسا ہو گرم مصالحہ اور لال مرچ،ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔

تھوڑا پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ قیمہ گل جائے اور پانی بلکل خشک ہو جائے۔ اب اتار کر اس میں دھنیا ،پودینہ ،کتی ہوئی ہری مرچدال دیں اور مکس کر لیں۔

تلی ہوئی پیاز بھی پس کرملا دیں۔

پسے ہوئے آلووں میں بیسن ملا دیں اور اسکی ٹکیاں بنا کر اس کے اندر قیمہ بھر کراس طرح ٹکیاں بنالیں کہ قیمہ درمیان میں ہو۔

ایک فرائی پین میں تیل گرم کر لیں۔

ٹکیوں کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر تیل میں تلتی جائیں اور براون ہونے پر ایک ڈش میں نکالتی جائیں۔

لذیذ کباب تیارہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramadan 2024

ramzan recepi