Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 52: راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے اپنے فارم 45 کمیشن کے سامنے رکھ دیے
شائع 03 اپريل 2024 03:17pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے حلقے این اے 52 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن کے 3 نوٹسز کے بعد راجہ پرویزاشرف کے فرزند کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار طارق عزیز بھٹی نے اپنے فارم 45 کمیشن کےسامنے رکھ دیے۔

آزاد امیدوار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اصل فارم 45 کے ساتھ میرے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر386ووٹ تھے جبکہ نئے فارم 45 میں اسی پولنگ اسٹیشنز پر میرے ووٹ صفر کردیے گئے۔

وکیل دارخوست گزارنے دلائل دیے ۔۔ انتخابات میں مجھے پری پول،پول ڈے اور پوسٹ پول دھاندلی کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 52 میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ECP

اسلام آباد

Raja Pervez Ashraf

Election 2024

repolling

ecp notification

na 52