Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقرارالحسن کی دو بیویاں رمضان نشریات میں ایک ساتھ

تیسری اہلیہ عروسہ خان کی پہلی بار کسی ٹی وی پروگرام میں شرکت
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2024 04:04pm

ٹی وی اینکرپرسن اقرارالحسن ان دنوں نجی چینل کی میزبان اور رپورٹر عروسہ خان سے تیسری شادی کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اقرارالحسن ایک بے باک رپورٹرتو ہیں ہی ،مگر شادیوں کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں ان رہتے ہیں ۔

اقرارالحسن نے ابھی تک تین شادیاں کی ہیں ،لیکن زیادہ وقت کراچی میں اپنی پہلی بیوی قرۃالعین اور تیسری بیوی عروسہ خان کے ساتھ گزار رہے ہیں ۔

ان کا ایک پیارا سا بیٹا پہلاج بھی ہے اورانہیں شان رمضان کی کئی نشریات میں اپنے بیٹے پہلاج کے ساتھ بھی دیکھا جا رہا ہے ۔

قرۃالعین اقرارالحسن کی بیویوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور حسن سلوک کی وجہ سے کافی اچھی شہرت رکھتی ہیں اور اس کا مظاہرہ انہوں نے حال ہی میں شان رمضان میں اقرارالحسن کی تیسری بیوی کے ساتھ شریک ہوکر کیا۔

دونوں خواتین نےسیاہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ قرۃالعین سیاہ لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں،جبکہ عروسہ خان نےبھی اپنی پہلی ٹیلی وژن نمائش کی وجہ سے عوام کی توجہ حاصل کی ۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity