پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، 10گرام سونا 1543 روپے اور فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا۔
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے کی سطح پر آگئیو اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 187750 روپے ہو گئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کے اضافے سے 2610روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8.57روپے کے اضافے سے 2237.65روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2290 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments are closed on this story.