Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری
شائع 03 اپريل 2024 01:51pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر جاری ہے، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا جبکہ پہلی بار انڈیکس 67 ہزار 500 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 28 مارچ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617 پوائنٹس کی تیزی آئی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000 پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی تھی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا۔

بعد ازاں 29 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد شدید مندی رہی اور 4 روز سے بننے والے بلندیوں کے نئے ریکارڈز کا تسلسل ٹوٹ گیا۔

شدید مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 17ارب 66 کروڑ 58لاکھ 52ہزار 175روپے ڈوب گئے تھے۔

مزید پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا

PSX

karachi

stock market

pakistan stock exchange

pakistan stocks

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PAKISTAN STOCK MARKET