Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منگنی ٹوٹنے اور کاروبار ڈوبنے کے بعد کس بات نے سہارا دیا، آغا علی کا انکشاف

سارہ خان سے رشتہ ختم ہونے کے بعد لوگ انہیں برا بھلا کہنے لگے تھے
شائع 03 اپريل 2024 01:52pm

آغا علی بیک وقت گلوکار ،اداکار اور میزبانی کی حیثیت سے مشہور ہیں ۔ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے ،جنہوں نے سخت محنت اور جدوجہد کے بعد اپنا مقام بنایا۔

ان کے سر کئی ہٹ ڈرامے ہیں اور وہ اپنی ذاتی اورپیشہ ورانہ جدوجہد کے بارے میں کھلے انداز میں بات کرتے ہیں۔

انہوں نے ”لائف گرین ہے“ میں بطور مہمان اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

آغا علی نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں بتایا کہ اس نے انہیں کس طرح توڑ کر رکھ دیا تھا۔

انہوں نے ذکر کیا کہ 2018 میں ایکٹریس سارہ خان سے انکی منگنی ٹوٹ گئی۔

انہوں نے ایک پروجیکٹ میں اپنی بچت کا 90 فیصد حصہ لگایا اور وہ بھی ناکام رہا ،جبکہ بریک اپ کے بعد ان کی ساکھ بھی خراب ہوئی اور انڈسٹری کے تمام لوگ انہیں برابھلا کہہ رہے تھے۔

آغا علی نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا ،جب وہ عمرے پر گئے اور انہیں نے اللہ کے حضور پکارا،جس نے اس کے لیے حالات بہتر بنائے ۔

آغاعلی نے اپنی کہانی سناکر دوسروں کو زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

lifestyle

showbiz

Pakistani celebrity