Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دُنیا کے 10 امیر ترین کھرب پتیوں میں پہلا نمبر کس کا؟

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی فہرست میں ایک درجہ ترقی کر کے نویں نمبر پرآگئے
شائع 03 اپريل 2024 12:53pm
تصویر: فوربز
تصویر: فوربز

امریکی جریدے فوربزنے دنیا کی امیر ترین کھرب پتی شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ فرانسیسی کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ امراء کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

فوربز کے مطابق برنالڈ ارنالٹ کے اثاثوں کی مالیت 226ارب ڈالر ہے ، دوسرے نمبر پر اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں جن کے پاس 195 ارب ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں۔

دنیاکی امیر ترین شخصیات میں تیسرا نمبر ایمازون کے مالک جیف بیزوس کا ہے جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 194 ارب ڈالرز ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرموجود ہیں۔

فہرست میں پانچواں نمبر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے چیئرمین، چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور شریک بانی لیری ایلیسن کا ہے، چھٹے نمبرپرامریکی سرمایہ کار وارن بفیٹ ہیں،۔

مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرزکے اثاثوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر آٹھویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 2000 سے 2014 تک کمپنی کی قیادت کی۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ نویں نمبر ہیں۔ اس سے قبل وہ دسویں نمبر تھے۔

امسال دسویں نمبر پر لیری پیج ہیں جنہوں نے 2019 میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن وہ بورڈ کے رکن اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر ہیں۔

فوربزکی رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سرفہرست ہے۔

رواں سال امراء کی اس فہرست کی خاص بات امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی ارب پتی شخصیات میں باضابطہ شمولیت ہے جبکہ اس سے قبل اُن سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہتی تھیں۔

صرف موسیقی کی بنیاد پر دنیا کی امیر ترین ہستیوں میں شامل ہونے والی ٹیلر سوئفٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی شخصیت ہیں ، محتاط اندازے کےمطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 1.1 ارب ڈالرز ہے۔

Bill Gates

Elon Musk

Mukesh Ambani

Forbes

MARK ZUCKERBRG

World’s Billionaires List 2024