انٹرنیٹ پر اپ لوڈ مواد سے امن کو خطرہ تھا، ایکس بندش پر حکومتی جواب سے جسٹس عامر برہم
یہ کونسا طریقہ ہے، یہ کیا رویہ ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ کی بندش پر سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ مواد سے ملکی امن کو خطرہ تھا۔
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نہ فائل لائے ہیں نہ دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ رپورٹ میں کوئی وجوہات جمع نہیں کرائی گئیں، یہ کونسا طریقہ ہے، یہ کیا رویہ ہے۔
عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔
ٹویٹر
Islamabad High Court
social media
Twitter Down
مقبول ترین
Comments are closed on this story.