Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

روزانہ پہنے جانے والے زیورات کی صفائی بھی ضروری ہے

گندے زیورات جلد کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں
شائع 03 اپريل 2024 10:47am

کیا آپ نے روزمرہ لباس کے زیورات کو چھوتے ہوئے یہ سوچا ہے کہ آپ نے آخری بار اسے کب صاف کیا گیا تھا ؟ اگر آپ کو زیور پہننا پسند ہے تو آپ کو انہیں باقاعدگی سے صاف بھی کرنا چاہیے ،خصوصا اگر آپ اسے روزانہ پہننے کی عادی ہوں ۔

ہم ہمیشہ اپنے کپڑوں اور تولیوں کو باقاعدگی سے دھونے کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن کبھی پہنے ہوئے زیورات کو صاف کرنے کے بارے میں شاید ہی سوچا ہو ۔

ماہر جلد کے مطابق اگر کوئی چیز صاف کرنے کی مستحق ہے تو وہ ہیں زیورات۔ لیکن اس سے پہلے کہ اس پہلو پر بھی غور کریں کہ یہ ہماری جلد کو کیا نقصان پہنچا سکتی ہے ۔

مشہور ڈرماٹولوجسٹ کا کہنا ہے کہ زیورات کو مسلسل پہننے سے جلد میں جلن پیدا ہو سکتی ہے اور نیند کے دوران وہ ٹوٹ بھی سکتی ہے ۔

زیورات سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔زیورات کے اندر پھنسی ہوئی گندگی اور پیکٹریا جلد کے انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔ جلد میں جلن اور سوزش بھی ہوسکتی ہے ۔

ماہر جلد کے مطابق چوبیس گھنٹے زیورات پہنے رکھنا کوئی اچھا خیال نہیں ہے ،خاص طور پر اگر وہ کسی قیمتی دھات سے بنا ہوا ہو ۔

اگر اسے کبھی کبھار اتار لیا جائے تو ان کی اصل حالت برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔

جبکہ بعض کے نزدیک کچھ زیورات ہر وقت پہنے جا سکتے ہیں ،تاہم انہیں نہانے ،سونے اور ورزش کے دوران اتار دیے جائیں تو انکی کنڈیشن کافی عر صے تک بہتر رہتی ہے ۔

البتہ نہانے سے آپکے زیورات کی بیرونی سطح کو معمولی صفائی مل سکتی ہے ۔صابن ہلکی گندگی کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے ، مگر یہ موثر طریقے سے اندرونی جمے ہوئے میل کوصاف نہیں کرے گا ۔

ان کی مکمل صفائی کے لیے انہیں باقاعدگی سے روزانہ دھویا جائے اور پھر اچھی طرح خشک کر لیا جائے ،خاص طورپر ان زیورات کو ، جنہیں آپ روز پہنتی ہیں ۔ کیونکہ اکثر صابن ،پانی اور دیگر آلودگی زیورات پر جمع ہو سکتی ہے ۔اور یہ گندے زیورات جلد کے کئی مسائل پیدا کر سکتے ہیں ۔

یہاں پرزیورات کی حفاظت کے لیے کچھ ٹپس دی جا رہی ہیں

زیورات کی کنڈیشن کو بیتر اور ہائیجن رکھنے کے لیے انہیں روزانہ صاف کیا جائے ۔

صفائی کے لیےسخت کیمیکلز سے گریز کریں ،کیونکہ وہ زیورات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔

جب زیورات نہ پہنیں تو ،انہیں سورج کی روشنی ،اور نمی سے دور ،کسی صاف اور خشک جگہ پر رکھیں ،خاص طور پر کندن کے زیورات کو نمی سے بچانے کے لیے کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں رکھیں ۔اس سے یہ بے رنگ ہونے سے بچ جائیں گے ۔

زیورات پہنتے وقت محتاط رہیں ۔ان پر ڈائریکٹ سخت کیمیکلز ،پرفیوم،یا کاسمیٹکس لگانے سے گریز کریں ۔کیونکہ یہ ان کے رنگ اور کوالٹی کو خراب کر سکتے ہیں ۔

اپنے زیورات کو ہفتہ وار نیم گرم صابن والے پانی میں بھگو دیں اور کسی نرم برش سے رگڑ کر صاف کر لیں اوراچھی طرح خشک کر لیں۔

چیک کرتی رہیں کہ کہیں کوئی زیور خراب یا ٹوٹ تو نہیں گیا ہے ۔

Women

lifestyle

beauty

Jewellery