Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

دوستوں کے ساتھ اپریل فول کا پرینک کرتے ہوئے طالب علم ہلاک

بھارتی شہر اندور کے ابھیشیک نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی اداکاری کی، اسٹول پھسلنے سے لٹک گیا
شائع 03 اپريل 2024 10:13am

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک طالب علم اپنے دوستوں سے اپریل فول پرینک کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

اندور سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم ابھیشیک نے دوستوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ خود کشی کر رہا ہے۔ پھر اس نے وڈیو کال کے ذریعے اس شرارت کی لائیو اسٹریمنگ کا بھی اہتمام کیا۔

ابھیشیک نے ایک اسٹول پر چڑھ کر گلے میں پھندا ڈالتے ہوئے خود کشی کی اداکاری کی مگر یہ اداکاری مہنگی پڑگئی کیونکہ اسٹول سرکنے سے پھندا گلے میں پھنس گیا اور وہ جھولنے لگا۔

ابھیشیک کے گلے میں پھندا دیکھ کر ایک دوست نے اس کے گھر والوں کو مطلع کیا۔ ابھیشیک کو تیزی سے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔

APRIL FOOL PRANK

MOCK SUICIDES GOES WRONG

UNFORTUNATELY HANGS HIMSELF