Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ جملے جو سوتے وقت بچوں سے نہیں بولنے چاہئیں

ایسی گفتگو بچے کو انجانے خوف میں مبتلا کر کے ان کی گہری نیند کو مشکل بنا سکتی ہے ۔
شائع 03 اپريل 2024 11:33am

بیڈ ٹائم وہ پرفیکٹ ٹائم ہے ،جب آپ اپنی فیملی اور بچوں کے نزدیک آ سکتے ہیں۔یہاں آپ کو چند ایسی تجاویز دی جا رہی ہیں ،جو آپ کے بیڈ ٹائم کو زیادہ بہتر بنا سکتی ہیں ۔

سوتے وقت بچوں کو کسی سزا سے ڈرانے سے گریز کریں

یہ بچوں کے اندر ایک بے چینی اور خوف پیدا کر سکتا ہے ۔اور انہیں گہری نیند اور پرسکون رکھنے میں دقت پیش آسکتی ہے ۔

بجائے اسکے پر سکون رہنے اور تحفظ کا احساس مہیا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی والا ماحول بنا ئیں۔

کوئی منفی تقابل نہ کریں

تقابل آپ کے بچوں کی خودداری اور احساسات کو کمزور کر سکتی ہے ،بجائے اس کہ ان کی انفرادی طاقت اور خصوصیات کو اجاگر کریں ،انکے اعتماد اور ذاتی قدرو قیمت کا شعور پیدا کریں ۔

بیڈ ٹائم کے وقت پیچیدہ موضوع کو زیر بحث نہ لائیں ۔

اس طرح کی گفتگو بچے کی بے چینی اور بےسکونی کو بڑھا سکتی ہے ، بجائے اس کے بیڈ ٹائم روٹین میں ایک پرسکون ماحول فراہم کرنا تحفط اور سکون کا احساس دیتا ہے ۔

بیڈ ٹائم پر بچوں کو ڈرانے والی اسٹوریز نہ سنائیں

یہ بچوں کی رات کی نیند کو ڈسٹرب کر سکتی ہے۔ بجائے اس کے ایسی اسٹوریز سنائیں ،جو انہیں خوش اور پرسکون کردے ۔

اپنے بچوں پر تنقید یا منفی لیبل لگانا چھوڑ دیں ۔

منفی الفاظ ان کے ذہن سے چپک سکتے ہیں ۔ ان کی ذاتی خود داری اور قیمت کا شعور بیدار کریں ۔تعمیری فیڈبیک اور حوصلہ افزائی ان کے ذاتی تشخص کو مثبت رحجان دیتا ہے ۔

بچوں سے لمبے وعدے کرنے سے گریز کریں

وعدوں کو توڑنا ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا کر ان کی بے چینی اور مایوسی کو بڑھا سکتا ہے ۔بچوں کے ساتھ ایماندار بنیں اور ایک حقیقی توقعات انکے اعتماد اور تعلقات کو برقرار رکھتا ہے ۔

بیڈ ٹائم مستقبل کی پریشانیوں پر بحث کرنے کا وقت نہیں ہے ۔

ایسی گفتگو آپ کے بچے کو انجانے خوف میں مبتلا کر کے ان کی بے چینی اور گہری نیند کو مشکل بنا سکتی ہے ۔

انہیں یقین دلائیں کہ ہر چیز او کے ہو جائے گی ۔حال پر زیادہ توجہ دیں تو یہ انہیں سکون اور تحفظ فراہم کرے گی ۔

غصہ اور گھبراہٹ کا اظہار نہ کریں

یہ منفیت اور ٹینشن کو تخلیق کر سکتا ہے اور یہ انہیں عدم تحفظ کا شکار کر سکتا ہے ۔

کسی بھی ایشو پر مثبت حکمت عملی اختیار کریں، اس سے آپ اپنے بچوں کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکتے ہیں۔

Women

children

Parents

lifestyle