Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑے ٹیکس دہندگان کیلئے ’پاکستان آنر کارڈ‘ اسکیم کیا ہے؟

65 شخصیات، اداروں اور انجمنوں کو خصوصی مراعات ملیں گی، وزیر اعظم عشائیہ دیں گے
شائع 03 اپريل 2024 08:46am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو برآمدی تاجروں سمیت بڑے ٹیکس دہندگان کے لیے پاکستان آنر کارڈ اسکیم جاری کرے گا جس کے تحت (بالخصوص ایئر پورٹس پر) سہولتیں اور مراعات دی جائیں گی۔

پاکستان آنر کارڈز 65 بڑے برآمدی تاجاروں اور باقاعدگی سے بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا کرنے والے اداروں، ایسوسی ایشنز اور شخصیات کو جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنر کارڈ ہولڈرز کو امیگریشن کاؤنٹرز پر تیزی سے کلیئرنس ملے گی، خصوصی سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے اور ایئر پورٹس کے وی آئی پی لاؤنجز میں خصوصی مراعات دی جایئں گی۔

پاکستان آنر کارڈ ہولڈرز کو وزیر اعظم کی طرف سے سالانہ عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ مختلف کیٹیگریز کے ٹیکس دہندگان کو اس اسکیم سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ ٹیکس کیٹیگریز میں لیڈنگ ایکسپورٹرز (ٹاپ نائن)، سیکٹر وائز ایکسپورٹرز (9 سیکٹرز)، کیمیکل پروڈکٹس (ٹاپ ٹو)، فوڈ پروڈکٹس (ٹاپ ٹو)، لیدر (ٹاپ ٹو)، مشینری (ٹاپ ٹو)، پیپر اینڈ پلاسٹک (بلند ترین)، فارماسیوٹیکلز (ٹاپ ٹو)، اسپورٹس گڈز (ٹاپ ٹو)، اسٹیل اینڈ میٹل پروڈکٹس ( بلند ترین) اور دیگر برآمدی تاجر (بلند ترین) شامل ہیں۔

غیر روایتی اور جدت پر مبنی مصنوعات برآمد کرنے والوں میں ایلومینیم اور اس کی اشیا (بلند ترین)، مسالہ جات (بلند ترین)، مچھلی اور دیگر سمندری غذا (بلند ترین)، انفارمیشن ٹیکنالوجی (ٹاپ تھری)، ویمین ایکسپورٹرز (ٹاپ تھری)، تمام ٹیکس کیٹیگریز میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ( ٹاپ 12)، سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والوں میں کمپنیاں (ٹاپ فائیو)، ایسوسی ایشنز (بلند ترین) اور انفرادی کیٹیگری میں ٹاپ فائیو شامل ہیں۔

اس اسکیم کے تحت سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے نئے ٹیکس دینے والوں (ٹاپ ٹو) کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں (ٹاپ تھری) کو بھی کور کیا جائے گا۔

FBR

TOP TAX PAYERS

PAKISTAN HONOUR CARDS

SPECIAL FACILITIES

ASSOCATIONS