Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلو : جاندران کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا افسران اور لیویز اہلکاروں کیلئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کا اعلان
شائع 03 اپريل 2024 08:16am

کوہلو میں کوہ جاندران میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پندرہ کلومیٹر پہاڑی علاقے پر پھیلی آگ پر دس ٹیموں نے قابو پایا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آگ پر 6 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، لیویز فورس کے جوانوں نے پر خطر پہاڑی علاقے میں کامیابی سے کارروائی مکمل کی۔

سرفراز بگٹی نے کوہلو کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے لیویز فورس کی فوری کارروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوہلو ، اسسٹنٹ کمشنر، رسالدار میجر اور تمام لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش دی۔

انھوں نے افسران اور لیویز اہلکاروں کے لئے حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔

بلوچستان

fire

cm balochistan