Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک فرار

ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس
شائع 03 اپريل 2024 07:57am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فاروق اور قریب اللہ خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے۔

rawalpindi

Punjab police

Street Crimes