Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلمان کو شراب لیتے دیکھنے پر گرفتار، بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے، کامران ٹیسوری

اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، کامران ٹیسوری
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2024 01:44am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا گیا تو اسے فوری گرفتار کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے گی۔

اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھتا جا رہا ہے، جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔ میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا، لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے۔ کوئی پارٹی نہیں چاہتی شہر میں کرائم ہو۔

انھوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول نے کہا کہ کراچی کو اون کریں گے، ہر اچھےکام میں پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، تاہم ماننا ہوگا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کو مینڈیٹ ملا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائے گا، گورنر ہاؤس کے اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا اور 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی۔

گورنر سندھ نے جلد حیدرآباد میں آئی ٹی کلاسز کے حوالے سے ٹیسٹ کے انعقاد کا عندیہ دیا کہا کہ ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اور اہتمام کررہے ہیں۔

ٓ

karachi

MQM Pakistan

Karachi Street Crimes

Pakistan People's Party (PPP)