بختاور بھٹو نے نجم سیٹھی کو ’دھوکے باز‘ قرار دے دیا
صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے این اے 207 سے اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ جیت کے بارے میں بات کرنے پر تجزیہ کار نجم سیٹھی کو ”فراڈسٹر“ (دھوکے باز) قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی پر ایک ٹاک شو کے دوران، نجم سیٹھی نے ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں ایک کہانی بیان کی اور کہا کہ کیسے انہوں نے 1977 کے انتخابات میں اپنے سیاسی مخالفین کو اس لیے بٹھا دیا یا انہیں اٹھوا لیا گیا کیونکہ میدان چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا کیونکہ بھٹو بلا مقابلہ جیتنا چاہتے تھے۔
پھر نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ اسی طرح کے واقعات کا سلسلہ ضمنی انتخابات میں ہوا ہے جس میں آصفہ بھٹو بلا مقابلہ جیت گئیں۔
یہ نشست ان کے والد آصف علی زرداری نے صدر منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جس پر کل 11 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ان میں سے تین نے انتخاب سے قبل ہی اپنے نام واپس لے لیے اور سات کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے مسترد کر دیے۔
نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ جب وجہ پوچھی گئی تو کہا گیا کہ ’دراصل وہ بچی تھی، گرمی بڑی ہے، مٹی شٹی اونوں کی کھانی سی، تو انہوں نے سوچا کہ اُسے ایسے ہی بلا مقابلہ منتخب کروا دیتے ہیں، کیا فرق پڑتا ہے جیت تو جانا ہی تھا‘۔
بختاور بھٹو نے شو کے ایک کلپ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’دراصل ہمارے نانا نے انہیں دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور واضح طور پر وہ اب بھی اس پر بہت غصہ ہیں۔‘
Comments are closed on this story.