Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے جمعیت علمااسلام کے رہنما جاں بحق

مولانا نوراسلام کی لاش میران شاہ اسپتال منتقل،پولیس
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2024 10:40pm

شمالی وزیرستان میران شاہ بازار میں نامعلوم ملزمان نے فائر کھول دیئے، فائرنگ سے جمعیت علمااسلام کے رہنماء، عالم دین اور ویلیج کونسل چیئرمین مولانانوراسلام جاں بحق ہو گئے ۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماء مولانا نورالاسلام نظامی کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر درندوں اور قاتلوں کی حکمرانی ہے، قاتلوں نے رمضان اور روزے کی حرمت کا پاس بھی نہیں رکھا، مولانا نورالاسلام کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔

police

Target Killing

BRUTAL KILLING

Waziristan Police