Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب و وفاقی حکومت سے بشری بی بی کے طبی معائنہ کا مطالبہ

عمران خان، پرویز الٰہی اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو زمے دار وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگی، بیرسٹر محمد علی سیف
شائع 02 اپريل 2024 08:29pm

منگل کو سینیٹ کی خالی ہوئی 30 نشستوں میں سے 19 پر انتخاب ہوا، جس میں ویسے تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے میدان مارا، لیکن سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بھی پیچھے نہیں رہے اور انتہائی کم مارجن سے ناکام ہوئے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عمران خان، پرویز الٰہی اور بشری بی بی انتظامیہ کے زیر حراست ہیں تینوں کو کچھ نقصان پہنچا تو وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب زمے دار ہونگے۔

بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے، بشری بی بی کو خوراک میں زیریلی کیمیکل ہارپک دیا جارہا ہے، زیریلی کیمیکل ہارپک جو سلو پوائزننگ کا کام کرتا ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکڑ عاصم علاج کرایا جائے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے کیونکہ اگر بشری بی بی کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو مریم نواز اور شہباز شریف پر زمے داری عائد ہوگی۔

federal government

imran khan

KPK

bushra bibi

Barrister Muhammad Ali Saif