Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور بشری بی بی جیل میں نہیں پھپو اور خالہ کے گھر ہیں، عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل
شائع 02 اپريل 2024 07:53pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا۔ پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل موقف کیا دینا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھپواور خالہ کے گھر میں آئے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مریم نواز کو تو بی کلاس کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے کہا میں عام قیدیوں کی طرح رہنا چاہوں گی۔ میاں نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز جن حالات میں جیلوں میں رہے آج تک شکایت نہیں کی۔ خان صاحب زہر دینے والی بات مت دھرائیں، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا میاں نوازشریف کے ساتھ آدھی رات کو نیب آفس میں کیا ہوا تھا۔

imran khan

uzma bukhari

bushra bibi

information minister punjab