Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رابی پیرزادہ بیمار، اسپتال منتقل

انسٹا پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست
شائع 02 اپريل 2024 06:32pm

شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے والی فنکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت خراب ہونے پر انکو لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انسٹا پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج قرآن کلاس نہیں ہوگی ساتھ ہی مداحوں سے سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کیجئے۔

انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ سے شئیر کی جانے والی پوسٹ رابی پیززادہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ ماضی میں گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری میں مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔ جس کے بعد وہ فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ قرآن کلاسز بھی دیتی ہیں۔

Lollywood

showbiz celebrities

Instagram Post