Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا مسجد الحرام میں طواف اب ’ہوور بورڈز‘ پر ہوگا؟

گالف کارٹ کی جگہ اب ہوور بورڈز ہوں گے؟
شائع 02 اپريل 2024 05:39pm
تصویر: ایکس/ عربی 21 انگلش
تصویر: ایکس/ عربی 21 انگلش

جیسے جیسے دنیا جدت کی طرف بڑھتی جارہی ہے، دینی فرائض کی دائیگی میں بھی جدت آتی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ مسجد الحرام میں کچھ عرصہ قبل معمر و خصوصی ضروریات کے حامل زائرین کے باآسانی طواف میں مدد کے لیے اسمارٹ گالف کارٹس متعارف کرائے گئے تھے۔

تاہم، اس کے بعد ”عربی 21“ نامی خبر رساں ادارے نے خبر دی کہ اب گولف کارٹ کی جگہ ماحول دوست طواف کے لیے ہوور بورڈ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ہوور بورڈ دراصل دو پہیے والے الیکٹرک بورڈ ہوتے ہیں، جن پر سواری کیلئے ان پر کھڑا ہوا جاتا ہے اور وہ خود مخصوص مکینزم کے زریعے آگے پیچھے یا دائیں بائیں جاتے ہیں۔

تاہم، مسلمانوں کی مقدس ترین مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی اندرونی خبروں سے آگاہی فراہم کرنے والے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ ”انسائیڈ دی حرمین“ نے طواف کیلئے ہوور بورڈ متعارف کرائے جانے کی تردید کی ہے اور اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ مسجدالحرام میں طواف کے لیے مسجد کی ایک منزل مختص کی گئی تھی جس میں مذکورہ گولف کارٹ کا آپریٹنگ ٹائم شام چار بجے سے روزانہ صبح چار بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔

اس وقت مسجد الحرام میں طواف کے لیے 50 گالف کارٹس دستیاب ہیں اور ہر کارٹ میں 10 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

مسجد الحرام کی اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان کارٹس کو مسجد الحرام کی چھت پر دستیاب پوائنٹ آف سیل کے ذریعے ٹکٹ خرید کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Masjid e Nabwi

Masjid al Haram

Tawaf

Hoverboards

Carts