Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2 دھڑ والی خاتون سے شادی کرنے والے شوہر کی سابقہ اہلیہ نے قانونی دعویٰ کر دیا

دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ نے شوہر کو مشکل میں ڈال دیا
شائع 02 اپريل 2024 04:25pm

حال ہی میں 2 دھڑ والی خاتون سے شادی کرنے والا مرد کافی چرچہ میں ہے، تاہم اب جوش کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی ہے، کیونکہ پہلی اہلیہ نے قانونی راہ راستہ اختیار کر لیا ہے۔

سابقہ اہلیہ اینیکا باؤلنگ اور جوش کے درمیان 2019 میں طلاق ہو گئی تھی، ڈیلی میل کے مطابق عدالت میں دائر قانونی دعوے میں سابق شوہر جوش اور ایک اور شخص گیون واتنسدل کو نامزد کیا گیا ہے

کیس میں موجود تفصیلات کے مطابق جوش اور اینیکا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان طلاق 2019 میں ہوگئی، دونوں اس وقت 8 سالہ بیٹی آئیسابیلا کی کسٹڈی شئیر کر رہے ہیں۔

تاہم خاتون کی جانب سے پیٹرنٹی دعویٰ دائر کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے، کہ جوش دوسرے بچے کے والد ہیں، دراصل 2020 میں طلاق کے بعد اینیکا نے ایک اور بچی کو جنم دیا تھا۔

جسے کورٹ ڈاکیومنٹس میں آئیسابیلا کی ’ہالف بہن‘ قرار دیا گیا، جبکہ سابقہ اہلیہ کی جانب سے دائر کیے گئے دعوے کا مقصد ہی یہی ہے کہ دوسرے بچے کے والد کی شناخت کی جا سکے۔

بچے کے والد کی شناخت کی صورت میں جوش کو دوسرے بچے کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھانی پڑے گی۔

ایبی اور برٹنی 1996 میں دی اوپرا ونفرے شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں اور اِنہوں نے 2021 میں شادی کی۔ شادی کی خبر رواں ہفتے ’ٹوڈے‘ میں شائع ہوئی۔

جبکہ ہینسل سسٹرز کا فیس بیک پروفائل فوٹو شادی کے موقع کا ہے اس میں دونوں بہنوں کو شادی کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جوش باؤلنگ نے گرے سُوٹ پہن رکھا ہے۔

جوش باؤلنگ کے فیس بک پیج پر اور بھی بہت سی تصویریں ہیں جن میں انہیں تعطیلات کے دوران آئس کریم کھاتے ہوئے اور سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈنگ ڈانس کی وڈیو ’ٹوڈے‘ میں شادی کی خبر کے شائع ہونے پر وائرل ہوئی۔

Ex Wife

CONJOINED TWINS

ABBY AND BRITTANY

JOSH BOWLING

WEDDING DANCE VIRAL

paternity suit